سانحۂ سوات، ہیلی کاپٹر سروس کیوں فراہم نہیں کی گئی؟ بیرسٹر سیف نے وجہ بتا دی۔
دریائے سوات واقعے کی تحقیقات
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے سوات واقعے کے دن ہیلی کاپٹر سروس کیوں فراہم نہیں کی گئی؟ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرس سیف نے وضاحت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ؛ غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں نامزد ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور
حادثے کی وجوہات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرس سیف نے کہا کہ دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریائے سوات واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ یہ واقعہ انتہائی المناک ہے اور ہمیں افسوس ہے۔ جس دن یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، اسی دن دریائے سوات سے 80 لوگوں کو بچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا ہب بنانا چاہتے ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
سیاسی ردعمل
بیرسٹر سیف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام پیغام میں کہا کہ علی امین گنڈاپور سے پہلے دیگر سیاسی رہنماؤں کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکپتن کے ڈسٹرکٹ اسپتال (ڈی ایچ کیو) میں پیش آئے واقعے پر استعفے کا مطالبہ کیا۔
آکسیجن کی کمی کا معاملہ
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک پتن کے اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے بچوں کی ہلاکت پر مریم نواز استعفیٰ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کو پنجاب میں مرتے لوگوں کی حالت نظر نہیں آ رہی ہیں اور انہیں اپنے صحت کے شعبے پر توجہ دینی چاہیے۔








