جولائی 2025 : ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت پاکستان کرے گا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت
اقوام متحدہ (طاہر محموچوہدری سے) جولائی 2025 ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت پاکستان کرے گا۔ قیام پاکستان کے بعد یہ 12 واں موقع ہے کہ سیکیورٹی کونسل کی صدارت بطور نان مستقل ممبر پاکستان کے حصے میں آ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لگتا ہے زمین پر کسی اور کی نظر ہے اور نظر بھی بری ہے، جسٹس مسرت ہلالی کے آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام سے متعلق کیس میں ریمارکس
پاکستان کی انتخابی کامیابی
پاکستان جنرل اسمبلی کے کل 193 ممبران ممالک سے ریکارڈ 182 ووٹ لیکر اگلے 2 سال (2026-2025) کے لیے آٹھویں بار سلامتی کونسل کا ’’غیر مستقل ممبر“ منتخب ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اووشن گیٹ کی ٹائٹن آبدوز کی تباہی کی نئی ویڈیو جاری، آخری لمحوں کی آواز بھی ریکارڈ
صدارت کا نظام
سلامتی کونسل کے تمام 15 (5 مستقل اور 10 غیر مستقل) ممالک حروف تحجی کے اعتبار سے ایک ایک ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت کرتے ہیں۔ رواں سال جولائی کا مہینہ پاکستان کے لیے مختص ہے۔
یہ بھی پڑھیں: India’s ₹25 Toilet Tax Sparks Outrage
پاکستان کے مستقل مندوب کی صدارت
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد مجموعی طور پر بارہویں بار 1 ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات جاری
پاکستان کی ماضی کی صدارت
قبل ازیں ماضی میں پاکستان نے پہلی اور دوسری بار بالترتیب اپریل 1952 اور مارچ 1953 میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب پطرس بخاری نے سلامتی کونسل کی صدارت کی تھی۔ تیسری اور چوتھی بار یہ موقع جنوری 1968 اور مئی 1969 میں ملا۔ جب مستقل مندوب آغا شاہی نے ایک ایک ماہ کے لیے صدارت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلمی دنیا میں رہتے ہیں، حقیقت کیا ہے پاک آرمی نے بتا دیا: بہروز سبزواری
مزید ماضی کی صدارتیں
اکتوبر 1976 میں پانچویں بار اقبال اے۔ اخوند نے صدارت کی۔ جبکہ چھٹی اور ساتویں بار بالترتیب فروری 1984 میں ایس شاہ نواز جبکہ ساتویں اور آٹھویں بار اپریل 1993 اور جولائی 1994 میں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب جمشید مارکر نے صدارت کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے پر اسٹے آرڈر دینے والا جج معطل
حال کے صدارت کے مواقع
اسی طرح مئی 2003 اور مئی 2004 میں پاکستان کی جانب نویں اور دسویں بار یہ فریضہ مستقل مندوب منیر اکرم اور خورشید محمود قصوری نے سرانجام دیا۔ گیارہویں بار پاکستان کو سلامتی کونسل کی صدارت کا موقع 2013 میں ملا۔ جب مستقل مندوب مسعود خاں اور حنا ربانی کھر نے صدارت کی۔
آئندہ کی صدارت
اب جولائی 2025 میں بارہویں بار پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد 1 ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت کا فریضہ ادا کریں گے.








