خاتون نے بھارتی کرکٹر یش دیال پر شادی کا جھانسہ دے کر جسمانی طور پر حراساں کرنے کا الزام عائد کردیا

بھارتی کرکٹر یش دیال پر الزامات

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف ایک خاتون نے شادی کا جھانسہ دے کر ذہنی اور جسمانی طور پر حراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق، غازی آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ریاستی وزیرِ اعلیٰ کے آن لائن پورٹل پر فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ لوگ اب اس دنیا میں نہیں رہے مگر جب گاڑی گزرتی ہے تو انکی صدائیں صاف سنائی دیتی ہیں، پلیٹ فارم پر ملگجا سا اندھیرا کچھ خاص نظر بھی نہیں آتا

شکایت کی تفصیلات

خاتون نے شکایت میں مؤقف اپنایا کہ اس کا کرکٹر کے ساتھ گزشتہ 5 برس سے قریبی تعلق تھا۔ یش دیال نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کے جذباتی، ذہنی اور جسمانی استحصال کیا۔ متاثرہ خاتون کا مزید دعویٰ ہے کہ یش دیال نے اسے جسمانی اور ذہنی طور پر بھی حراساں کیا ہے۔ خاتون کے مطابق، اسے بعد میں معلوم ہوا کہ کرکٹر دوسرے خواتین کے ساتھ بھی اسی طرح کے تعلقات میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی بار بس سے گاؤں گیا، سائیکل پر ابا جی کے ساتھ گاؤں کو روانہ ہوا تو لگا دیو انند کی گائیڈ دیکھ رہا ہوں، حد نظر لہلہاتے کھیت دیکھ کر میں بھی جھوم اٹھا

پولیس میں شکایت کی تاریخ

متاثرہ خاتون نے اپنی درخواست میں بتایا کہ اس نے 14 جون کو ویمن پولیس ہیلپ لائن پر اپنی شکایت درج کروائی، لیکن معاملہ تھانے سے آگے نہیں بڑھ سکا۔ لہذا، مجبور ہو کر اسے وزیراعلیٰ کے آن لائن پورٹل پر درخواست جمع کروانی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی تجارتی معاہدے حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں: عطا تارڑ

ثبوت اور تحقیقات کا مطالبہ

خاتون نے کہا کہ اس کے پاس کرکٹر کے پیغامات، اسکرین شاٹس، ویڈیو کالز اور تصویروں سمیت دیگر ثبوت موجود ہیں۔ درخواست میں خاتون نے یش دیال کے خلاف جلد اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم نہ صرف اس کے لیے اہم ہے بلکہ ان تمام لڑکیوں کے لیے بھی اہم ہے جو اس طرح کے تعلقات کا شکار بنتی ہیں۔

یش دیال کا کرکٹ ریکارڈ

خیال رہے کہ یش دیال آئی پی ایل 2025 کی فاتح ٹیم رائل چینلجرز بنگلورو (آر سی بی) کے اسکواڈ کا حصہ تھے۔ انہوں نے 15 میچز میں 13 وکٹیں حاصل کیں اور فاسٹ باؤلر ڈومیسٹک کرکٹ میں اترپردیش کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...