گوجرانوالہ میں یوتھ موومنٹ کی مقامی تنظیم کی سرگرمیاں اور پرنسپل ایم آئی شمیم کا کردار

مصنف کا تعارف
مصنف: Rana Amir Ahmed Khan
قسط: 82
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو عہدے سے ہٹا دیا
قائد اعظم ہائی سکول کے پرنسپل
گوجرانوالہ میں قائد اعظم ہائی سکول کے پرنسپل ایم۔ آئی شمیم تحریک پاکستان کے پرانے کارکنوں میں سے ایک تھے۔ اپنے اخلاص، محنت قابلیت کی بنیاد پر گوجرانوالہ شہر کی اہم سماجی شخصیات میں ان کا شمار تھا۔ وہ مقامی برانچ کے صدر تھے اور یوتھ موومنٹ کی صوبائی مجلس عاملہ کے رکن بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عبد الغفور چودھری نے اپنی خود نوشت ’’سپاہی سے ڈپٹی کمشنر تک‘‘ الطاف حسن قریشی کو پیش کی
یوتھ موومنٹ کی فعالیت
ان کی قیادت میں گوجرانوالہ میں یوتھ موومنٹ کی مقامی تنظیم بڑے فعال انداز میں سرگرم عمل تھی۔ ان سے اور دوسرے فعال کارکنوں سے گوجرانوالہ جا کر ملاقاتیں بے حد مفید رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جسپریت بمرا کو ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں آرام نہ دینے کا فیصلہ
سیالکوٹ برانچ کا کردار
سیالکوٹ میں آرٹسٹ شفیق فاروقی اور ان کے نوجوان ساتھیوں نے بھی سیالکوٹ برانچ کو ایک فعال ادارہ اور تنظیم کی شکل دی ہوئی تھی۔ آج شفیق فاروقی صاحب بطور آرٹسٹ کیلی گرافر ہمارے ملک کی نامور شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کے فن پاروں کی نمائشیں بیرون ملک ترکی اور امریکہ میں بھی لگتی ہیں۔ حال ہی میں صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر محمد عارف علوی نے شفیق فاروقی صاحب کو ان کی کیلی گرافی کے لئے وسیع تر خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طالبات کا کارنامہ، 22 ممالک کے 50 ہزار طلبہ کے ٹیکنوفیسٹ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
یوتھ موومنٹ میں ذاتی فرائض
بطور سکرٹری جنرل مغربی پاکستان یوتھ موومنٹ، میرے فرائض میں برانچوں سے رابطہ اور خط و کتابت کے ذریعے ان کے مسائل کے حل کے ضمن میں تعاون کرنا شامل تھا، ساتھ ہی مجھے یوتھ موومنٹ کے ہیڈ آفس فضل بلڈنگ کوپر روڈ لاہور میں جاری شعبہ خواتین، شعبہ طلباء سٹڈی سرکل یوتھ ہائیکنگ و کوہ پیمائی کلب، وومن ٹائپ شارٹ ہینڈ کلاسز کی سرگرمیوں کے علاوہ مقامی برانچوں مغلپورہ، مزنگ میں جاری سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لئے اقدامات کرنا بھی شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال، ترجمان نے پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات شیئر کردیں
اجلاس کی ذمہ داریاں
ہر تین ماہ بعد صوبائی مجلسِ عاملہ کے اجلاسوں میں ہیڈ آفس و برانچز کی سرگرمیوں کی سہ ماہی رپورٹ اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل تیار کر کے پروگرام پیش کرنا بھی میری ذمہ داری تھی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر پاکستان سافٹ بال فیڈریشن آصف عظیم انتقال کرگئے
کامیاب صدارت
ان دنوں میرے ساتھ مغربی پاکستان یوتھ موومنٹ کے صدر میاں محمد شفیع تھے، جو پی سی ایس آفیسر تھے اور ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات تھے۔ وہ ایک بڑے لکھاری اور تاریخ دان بھی مانے جاتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ ہاوس کی راہداریوں میں موبائل فون ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد
میاں شفیع کا انتقال
1966ء کے اوائل میں اچانک ایک روز میاں شفیع دل کے دورے سے انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کے بعد نائب صدر سید افتخار شبیر کچھ عرصہ بطور قائم مقام صدر مغربی پاکستان یوتھ موومنٹ ہمارے ساتھ رہے۔ سید قاسم رضوی، جو تحریک پاکستان کے دوران مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے لیڈروں میں شمار ہوتے تھے، وہ اس وقت راولپنڈی سے لاہور ٹرانسفر ہو کر بطور سیکرٹری محکمہ کواپریٹو سوسائٹیز پنجاب لاہور تعینات تھے۔ کچھ ہی عرصہ بعد سید افتخار شبیر اور آفتاب احمد قرشی نے انہیں بطور صدر یوتھ موومنٹ بننے کے لئے آمادہ کر لیا، اور بالآخر اگست 1966ء میں لاہور میں منعقد ہوئی یوتھ موومنٹ کی جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں انہیں ویسٹ پاکستان یوتھ موومنٹ کا صدر منتخب کر لیا گیا۔
نوٹ
یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔