گورنر پنجاب اور گورنر خیبر پختونخوا کی سانحۂ سوات میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے ملاقات
گورنرز کی ملاقات سوگوار خاندانوں سے
لاہور(نمایندہ خصوصی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کندی ڈسکہ میں سوات سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی۔ اُنہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ دونوں صوبوں کے گورنرز کچھ دیر سوگوار خاندان کے ساتھ موجود رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک میں کاروبار کا مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 550 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
گورنر پنجاب کی میڈیا سے گفتگو
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لمبے عرصہ سے ایک پارٹی کی حکومت ہے مگر افسوس کہ اتنا بڑا سانحہ ہو گیا۔ سیلابی ریلے میں پھنسے لوگ بے بسی سے ڈوب گئے اور ریسکیو 1122 اور انتظامیہ کچھ نہ کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن کی اہم عمارتوں کے باہر حفاظتی دیواریں کھڑی کردی گئیں، مگر کیوں؟ وجہ جانیے
انتظامی ناکامی اور ہمدردی کا اظہار
گورنر پنجاب نے کہا کہ بروقت اور مؤثر کارروائی سے انسانی جانیں بچ سکتی تھیں، ریسکیو 1122 کے پاس رسیوں کے علاوہ کچھ نہ تھا۔ جنگ زدہ ملکوں میں انسانی جانوں کو بچانے کا نظام ہوتا ہے، مگر کے پی میں انتظامی مشینری ناکام رہی۔ یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ اپنے پیاروں کے سامنے سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے افراد بہہ گئے۔
قوم کا دکھ اور سوگوار خاندانوں سے یکجہتی
اُنہوں نے کہا کہ سوات کے سانحہ پر پوری قوم افسردہ ہے اور دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔








