ترکیہ: ازمیر کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، سیکڑوں افراد انخلاء پر مجبور، ایئرپورٹ بند
ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر میں آگ
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، جس کے نتیجے میں آس پاس کے 4 دیہات کو خالی کرا لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کو گرفتار کرانے والا مخبر کون تھا؟ قریبی دوست نے بتا دیا
آگ کی شدت اور اثرات
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق جنگل میں لگی آگ پھیلنے کی وجہ سے ایئرپورٹ بند کر دیا گیا۔ تیز ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، جس نے آگ کے پھیلاؤ کو مزید بڑھایا۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم کو ایسی خوفناک چیز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جیسے طوفان ہو، اتفاق رائے کے بغیر کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ
امدادی کارروائیاں
ہیلی کاپٹر اور واٹر بمبار جہاز آگ بجھانے کی کارروائی میں شامل ہیں، حالانکہ تیز ہواؤں کی موجودگی میں زمین پر امدادی کارکنوں کے لیے آگ پر قابو پانا مشکل ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے اہم کھلاڑی کو بھاری جرمانہ کر دیا
وزیر داخلہ کی رپورٹ
’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ازمیر کے 5 متاثرہ اضلاع سے رات کے وقت 900 رہائشیوں کو نکالا گیا۔ آگ نے 16 گھروں کو تباہ کر دیا جبکہ 87 گھروں اور 45 کاروباری مقامات کو خالی کرانا پڑا۔ آگ کی لپیٹ میں آکر 21 رہائشی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات
خبرایجنسی کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ سے ترکیہ کے ساحلی جنگلات متعدد بار آگ کی زد میں آ چکے ہیں۔








