کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
کراچی میں بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں تقریباً 5 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اپریل 2025 کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونے کی اونچی اڑان، پاکستان میں ہوشربا اضافہ متوقع
نیپرا کی سماعت اور درخواست
ترجمان کے مطابق نیپرا نے پیر کے روز کے الیکٹرک کی اپریل 2025 کے عبوری ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔ سماعت میں کے الیکٹرک نے فی یونٹ 4.69 روپے ریلیف کی درخواست پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈارکی افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات، سیکیورٹی امورپرتفصیلی تبادلۂ خیال
وزارت توانائی کی درخواست مؤخر
ترجمان کا کہنا ہے کہ عوامی سماعت سے قبل وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی درخواست مؤخر کی گئی تھی۔ نیپرا تمام اسٹیک ہولڈرز کی آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی رقم سے متعلق فیصلہ جاری کرے گا، جس کو صارفین کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے نتنز کو ہی حملے کیلئے کیوں منتخب کیا؟ بی بی سی کا تہلکہ خیز انکشاف
فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کا اطلاق
کے الیکٹرک ترجمان نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کا اطلاق متعلقہ مدت پر ہوگا، ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے مختلف ذرائع (جنریشن مکس) کی بنیاد پر فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) لاگو ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماڑی انرجی لمیٹڈ کا ڈیرہ بگٹی میں گیس کی دریافت کا اعلان
نیپرا کی منظوری کا عمل
ترجمان کے مطابق یہ لاگت نیپرا کی منظوری کے بعد صارفین کے بلوں میں شامل کی جاتی ہے۔ جب ایندھن کی عالمی قیمتوں میں کمی واقع ہوتی ہے تو صارفین کو ان کے بلوں میں منفی FCA کا فائدہ بھی پہنچتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت بلندترین سطح پر پہنچ گئی
بوجھ سے بچاؤ کے لئے اقدام
کے الیکٹرک نے نیپرا کے سامنے جون 2023 کے بعد کے الیکٹرک پاور پلانٹس کے جنریشن ٹیرف کے تعین کے مطابق، پارٹ لوڈ، ڈگریڈیشن کرف اور اسٹارٹ اپ اخراجات کی ایڈجسٹمنٹ بھی پیش کی اور ان اخراجات کی منفی فیول کاسٹ ویری ایشن کے تحت ریکوری کی درخواست کی تاکہ صارفین کو مستقبل میں اضافی بوجھ سے بچایا جاسکے۔
خصوصی صارفین پر اثرات
ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز میں کمی کا اطلاق لائف لائن، ڈومیسٹک، پروٹیکٹڈ، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔








