پاکستان کاکشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں پر ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیرمقدم
پاکستان کا بھارت کے ساتھ تنازع پر خیرمقدم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے تنازع پر ثالثی عدالت کی جانب سے رواں ماہ 27 جون کو سنائے گئے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ سے 2 سال قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی کراچی سے بازیاب
ترجمان دفتر خارجہ کی وضاحت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ ثالثی عدالت نے پاک، بھارت تنازع پر اپنی مکمل آئینی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ اب بھی مؤثر اور نافذ العمل ہے اور بھارت کو اس پر یکطرفہ اقدام کا کوئی حق حاصل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کو گوشت مزید سستا، قیمت 500 روپے کلو سے بھی نیچے آ گئی
عدالت کا اختیار اور ذمہ داری
فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ اسے اس مقدمے کی سماعت کا مکمل اختیار حاصل ہے اور یہ کہ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے کو بروقت، مؤثر اور منصفانہ طور پر آگے بڑھائے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: باغبانپورہ کے قریب حادثہ 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی
بھارت کی جانب سے معاہدے کی عملداری
ترجمان نے زور دیا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ معاہدے کی معمول کی عملداری فوری بحال کرے اور معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل اور ایمان داری سے عمل کرے۔
بھارت کی الزام تراشی
خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ عالمی معاہدہ ہے جسے بھارت یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا۔








