اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگانے والوں کو ویزا نہیں دیں گے: امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کا فیصلہ
واشنگٹن(ویب ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے اسرائیل مخالف نعرے لگانے والوں کو امریکی ویزا نہ دینے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: 24ہزار 400 لوکل زکوٰۃ کمیٹیوں کو مستحقین کی سکریننگ میں استعمال کرنے کا فیصلہ
گلاسٹنبری فیسٹیول میں فلسطین کی حمایت
جیو نیوز کے مطابق برطانیہ کے سالانہ موسیقی کے میلے گلاسٹنبری فیسٹیول میں گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر اور وزیر اعظم کے طیاروں کے لیے 1.8 ارب روپے کی منظوری
نی کیپ کا کنسرٹ اور نعرے
گلاسٹنبری فیسٹیول میں جاری کنسرٹ کے دوران آئرلینڈ کے ریپ گانے والے گروپ نی کیپ (Kneecap) نے فلسطین کو آزاد کرو (free Palestine) اور مرگ بر اسرائیلی فوج (death death IDF) کے نعرے لگائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ میں زہرہ قدیر کا قتل: ‘بیٹی کے سسرال میں دھلے ہوئے فرش کو دیکھ کر میری چھٹی حس نے بتایا کچھ برا ہو چکا ہے’
امریکی محکمہ خارجہ کا بیان
اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے، اس نے مرنے والے 2 امریکیوں کی باقیات بھی اب تک روکی ہوئی ہیں۔
ٹیمی بروس کا انتباہ
ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ جو غیر ملکی تشدد کی حمایت کرتے ہیں انہیں امریکی ویزا نہیں دیں گے اور اسرائیل مخالف نعرے لگانے والوں کو بھی امریکی ویزا نہیں دیا جائے گا۔