اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگانے والوں کو ویزا نہیں دیں گے: امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کا فیصلہ
واشنگٹن(ویب ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے اسرائیل مخالف نعرے لگانے والوں کو امریکی ویزا نہ دینے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریاستی ادارے حکومتیں گرانے اور چلانے کا کردار ادا کر رہے ہیں: علی امین گنڈاپور
گلاسٹنبری فیسٹیول میں فلسطین کی حمایت
جیو نیوز کے مطابق برطانیہ کے سالانہ موسیقی کے میلے گلاسٹنبری فیسٹیول میں گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک نااہل اور کرپٹ افسروں کو فارغ کر دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف
نی کیپ کا کنسرٹ اور نعرے
گلاسٹنبری فیسٹیول میں جاری کنسرٹ کے دوران آئرلینڈ کے ریپ گانے والے گروپ نی کیپ (Kneecap) نے فلسطین کو آزاد کرو (free Palestine) اور مرگ بر اسرائیلی فوج (death death IDF) کے نعرے لگائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے رہائی اور اقتدار کے لیے ڈیل ہی کرنی ہے تو امریکہ کی بجائے پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ سے بھی کی جا سکتی ہے، عثمان مجیب شامی
امریکی محکمہ خارجہ کا بیان
اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے، اس نے مرنے والے 2 امریکیوں کی باقیات بھی اب تک روکی ہوئی ہیں۔
ٹیمی بروس کا انتباہ
ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ جو غیر ملکی تشدد کی حمایت کرتے ہیں انہیں امریکی ویزا نہیں دیں گے اور اسرائیل مخالف نعرے لگانے والوں کو بھی امریکی ویزا نہیں دیا جائے گا۔