کے ایم سی کی تمام پارکنگز آج سے بالکل مفت
کراچی میں مفت پارکنگ کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کی تمام چارجڈ پارکنگ سائٹس پر آج سے پارکنگ بالکل مفت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کو غیر منصفانہ اور بیہودہ قرار دیدیا
میئر کراچی کا اہم بیان
مقامی اخبار ڈان نیوز کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رواں سال فروری میں شہریوں کے لیے پارکنگ مفت کرنے کا اعلان کیا تھا، اور کہا تھا کہ نوٹیفکیشن جاری کرکے پارکنگ فیس کا بوجھ شہریوں سے ہٹا دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بارشیں اور سیلابی صورتحال، پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی الیکشن ملتوی
پارکنگ فیس کی ضرورت نہیں
میئر کراچی نے کہا تھا کہ کے ایم سی کو 4 سے 5 کروڑ روپے کی پارکنگ فیس کی ضرورت نہیں ہے، اب کے ایم سی اپنے پیروں پر کھڑی ہو چکی ہے، 106 مرکزی سڑکوں میں سے 46 پر پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے اضافے کا امکان: نجی ٹی وی
شہریوں کا بوجھ کم کرنے کی کوشش
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہریوں پر پارکنگ فیس کا بوجھ ختم کر دیا گیا، کے ایم سی کے نام پر غیر قانونی پیسے وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کے ایم سی کی مالی حالت
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ کے ایم سی اب اپنے پیروں پر کھڑی ہو گئی ہے، کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد موجود ہیں۔








