پسند کی شادی پر بہن کو قتل اور بہنوئی کو زخمی کرنے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار

ٹیکسلا پولیس کی کارروائی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 05 روز قبل غیرت کے نام پر اپنی ہمشیرہ کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: مالدیپ کے صدر کی 15 گھنٹے طویل پریس کانفرنس، نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، پہلے یہ ریکارڈ کس کے پاس تھا؟
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ زیر حراست شخص نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل اور بہنوئی کو زخمی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گھرو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی بحال، کراچی کو 30 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی شروع
مدعی مقدمہ کی معلومات
مدعی مقدمہ نے کہا کہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
حراست اور تفتیش
ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ زیر حراست افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے اور ان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوانے کی کوشش کی جائے گی۔