کسٹمز نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کی ویگو گاڑی ضبط کرلی
پنجاب میں ویگو گاڑی کی ضبطگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر کی ویگو گاڑی کسٹمز حکام نے پکڑ لی۔
یہ بھی پڑھیں: قائم مقام ریکٹر اسلامک یونیورسٹی کی خراب کارکردگی پر قبلہ ایاز کا چیف جسٹس کو خط
عدالت میں درخواست دائر
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری نے کسٹمز حکام کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: میاں بیوی کی لڑائی کے دوران حادثاتی طور پر باپ نے 6 ماہ کی بچی چھٹی منزل سے نیچے پھینک دی
جواب طلبی
عدالت نے درخواست پر کسٹمز حکام سے 3 جولائی کو جواب طلب کرلیا، جسٹس شاہد کریم نے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ائیرپورٹ پر کھڑے طیارے سے گاڑی ٹکرا گئی
فریقین کا تعین
درخواست میں کسٹم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر تربیت یافتہ شخص کے ہاتھوں کاسمیٹک سرجری، 2 بچوں کی ماں زندگی کی بازی ہار گئی
وکیل کا مؤقف
امجد فاروق بسمل ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کا صوبائی نائب صدر ہے، کسٹم حکام نے درخواست گزار کا ویگو ڈالہ قبضے میں لے لیا ہے۔
بغیر وجہ قبضہ
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کسٹم حکام نے بغیر کسی وجہ کے ویگو ڈالہ قبضے میں لیا، عدالت کسٹم حکام کو ویگو ڈالہ واپس کرنے کا حکم دے۔








