این اے 138، پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کی انتخابی درخواست منظور

لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نے این اے 138 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کی الیکشن پٹیشن منظور کر لی اور احمد رضا مانیکا کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا 2 غیر ملکی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ٹربیونل نے آئندہ سماعت پر فریقین کو مزید کارروائی کے لیے طلب کر لیا، جسٹس انوار حسین نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کے جنگ اور نفرت کا پیغام ہار جائے گا : بلاول بھٹو
پٹیشن اور اعتراضات
فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ راؤ عمر ہاشم نے احمد رضا مانیکا کی کامیابی چیلنج کی، احمد رضا مانیکا نے پٹیشن پر 2 اعتراضات عائد کیے۔ ن لیگی امیدوار نے درخواست گزار کی غیرموجودگی پر اعتراض کیا، ایک اعتراض یہ بھی تھا کہ پٹیشن کے ساتھ گواہوں کی فہرست اور بیان حلفی نہیں۔
قانونی نقطہ نظر
درخواست گزار کا موجود ہونا قانونی طور پر ضروری نہیں، اتھارٹی لیٹر کے ذریعے بھی پٹیشن دائر کی جا سکتی ہے، گواہوں کی لسٹ بیان حلفی کے ساتھ موجود تھی۔ ٹربیونل الیکشن پٹیشن پر تمام اعتراضات کو مسترد کرتا ہے، پٹیشن پر اعتراضات بے بنیاد اور قانون کے منافی ہیں۔