حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی بڑھا دی

مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا۔
نئی قیمت کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 184 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔
پچھلی قیمت
اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 169 روپے 20 پیسے فی لیٹر تھی، وزارت خزانہ نے رات گئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔
دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
پیٹرول آج سے 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔
قیمتوں کا تعین
یاد رہے کہ حکومت ہر 15 روز کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔