ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چار ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں آگئے
اجلاس کی قیادت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے لیے کمیشن کا اجلاس ہو گا جس میں ہر ہائیکورٹ کے سینئر ترین تین ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خود پر یقین رکھیں، باسط علی کا قومی ٹیم کو مشورہ
چیف جسٹس اسلام آباد کے نام
چیف جسٹس اسلام آباد کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام زیر غور آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم ڈی چوک پہنچ گئے، ایچ ایس او پولیس اہلکاروں پر برہم
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے نام
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے لیے جسٹس جنید غفار، جسٹس ظفر راجپوت اور جسٹس اقبال کلہوڑو کے ناموں پر غور ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں شیخ مجیب الرحمن نے بڑی سختی سے کہا کہ اگر میرے جلسے کو خراب کیا گیا تو پھر مولانا مودودی کا طیارہ ڈھاکہ میں لینڈ نہیں کر سکے گا
چیف جسٹس بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹ کے نام
چیف جسٹس بلوچستان کے لیے جسٹس روزی خان بڑیچ، جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال کاسی کے ناموں پر غور ہو گا جبکہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے لیے جسٹس اعجاز انور، جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا شیخ حسینہ بھارت سے دوبارہ بنگلہ دیش کی سیاست میں سرگرم ہو رہی ہیں؟
جوڈیشل کمیشن کے اراکین
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے 13 مستقل اراکین ہیں تاہم ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے کمیشن کے ممبران کی تعداد 16 ہو گی جبکہ کم ازکم 9 ممبران کی اکثریت سے چیف جسٹسز کا تقرر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی
کمیشن میں شریک اراکین
جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس پاکستان، سپریم کورٹ کے 4 ججز، اٹارنی جنرل، 2 حکومتی اراکین اور 2 اپوزیشن اراکین شریک ہوں گے۔
پاکستان بار کی نمائندگی
اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کی نمائندگی احسن بھون کریں گے، سپیکر قومی اسمبلی کی نامزد کردہ روشن خورشید بھروچہ بھی شریک ہوں گی جبکہ صوبائی چیف جسٹس کے لیے صوبائی وزیرقانون، ہائیکورٹ بارکا نمائندہ اور ہائیکورٹ کے سابق جج شریک ہوں گے。