پنجاب میں 37087 مجالس، 9825 جلوسوں کی مانیٹرنگ، 1421 ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی، 809 کی زباں بندی کے احکامات جاری
لاہور میں سیکرٹری داخلہ پنجاب کا دورہ
لاہور (جنرل رپورٹر) سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے پروونشل انٹیلی جنس سینٹر کا دورہ کیا اور مرکزی کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کی۔ اس موقع پر پراونشل انٹیلی جنس سینٹر افسران نے صوبہ بھر میں موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: نہم جماعت کے پیپر لیک کیس میں ملوث ملزم گرفتار، اینٹی کرپشن کے حوالے، سخت قانونی کارروائی ہوگی: وزیر تعلیم
محرم الحرام کی مجالس و جلوسوں کی مانیٹرنگ
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں محرم الحرام کے دوران 37087 مجالس اور 9825 جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ تمام مجالس اور جلوسوں کو حساسیت کے مطابق کیٹیگری A, B اور C میں تقسیم کیا گیا ہے تاہم سکیورٹی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب بھر کی مجالس اور جلوسوں کی میپ پر جیو ٹیگنگ کی گئی ہے اور تمام مقامات کو جدید کیمروں سے سینٹرل کنٹرول روم میں مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آئس نیٹ ورک کے سربراہ نکلے، صحافی مشتاق وزیر کی نئی ڈاکومنٹری نے تہلکہ مچا دیا
سیکیورٹی انتظامات
پنجاب میں 1421 ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی اور 809 کی زباں بندی کے احکامات جاری ہوئے جبکہ امن و امان کے قیام کیلئے پنجاب میں 1444 افراد کو شیڈول فور میں رکھا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار محرم الحرام سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں جنکی امداد کیلئے آرمی کی 59 اور رینجرز کی 79 کمپنیاں تعینات کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرم میں 7 ماہ بعد فورجی انٹرنیٹ سروس بحال، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
عرس بابا فرید الدین مسعود کے انتظامات
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ پاکپتن میں عرس بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے انتظامات مکمل ہیں اور آج شام سے پاکپتن میں بہشتی دروازہ زائرین کیلئے کھولا جا رہا ہے۔ اسی طرح حضرت علی بن عثمان ہجویریؒ کے مزار پر غسل کی تقریب 9 محرم الحرام کو ہو گی جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل، پلیئر آف دی میچ تلک ورما کا بیان
سوشل میڈیا پر مانیٹرنگ اور قانونی کارروائی
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سائیبر پٹرولنگ سیل سے قابل اعتراض مواد کی مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں جاکر انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے، تمام انتظامیہ اور پولیس پوری طرح مستعد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اللہ ہی جانتا ہے کون نیک ہے کون بد، کون اچھا ہے کون برا،ہمارے بس میں انسان کی خدمت ہے، اپنی استطاعت کے مطابق اللہ کے بندے کا خیال کریں
ڈیجیٹل اور فزیکل سپیس کی سیکیورٹی
انہوں نے بتایا کہ تمام مرکزی مجالس اور جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور فزیکل سپیس کیساتھ ساتھ ڈیجیٹل سپیس کو بھی محفوظ بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا دبئی میں مفت علاج کروایا جاسکتا ہے؟
معاونت کے لیے خصوصی ای پورٹل
انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور اب تک مختلف اضلاع سے 50 سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کیلئے خصوصی ای پورٹل تیار کیا گیا جو تمام اضلاع سے منسلک ہے۔ ای پورٹل پر محرم الحرام کے حوالے سے تمام معلومات رئیل ٹائم اپڈیٹ ہو رہی ہیں۔
کابینہ کمیٹی کا دورہ
محرم الحرام انتظامات کی نگرانی کیلئے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان، پاکستان علماء کونسل اور اتحاد بین المسلمین کمیٹی نے صوبہ بھر کا دورہ کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ امن و امان کیلئے محکمہ داخلہ کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی احسان جمالی، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم عاصمہ چیمہ اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے。








