کانٹا لگا گرل کی موت، اسما عباس نے اینٹی ایجنگ انجیکشن کے نقصانات بتا دیے

اداکارہ اسما عباس کا پیغام
لا ہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا کی موت کے بعد خواتین کو اہم مشورہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں شوہر گرفتار
شیفالی زری والا کی موت پر افسوس
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ اسما عباس نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں بھارتی اداکارہ شفالی زری والا کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ شیفالی کی موت اینٹی ایجنگ انجیکشن کی وجہ سے ہوئی اور وہ صرف 42 برس کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: تقریباً پونے 2 ارب روپے کے سونے کے ٹوائلٹ کی چوری، ملزم کو کیا سزا سنائی گئی؟
عمر کو قبول کرنے کی اہمیت
اسما کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ عمر کو قبول کیوں نہیں کرتے اور اینٹی ایجنگ انجیکشنز کا استعمال کیوں کرتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ خواتین کو پورے دل کے ساتھ اپنی بڑھتی عمر کو قبول کرنا چاہیے اور ایسے پروسیجرز کروانے سے گریز کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق اینٹی ایجنگ انجیکشنز دل کمزور کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
شیفالی زری والا کے اہل خانہ کے لئے ہمدردی
اسما عباس نے مزید کہا کہ شیفالی کی ماں پر اور اس کے شوہر پر جو گزر رہی ہے انہیں یہ دیکھ کر بےحد افسوس ہو رہا ہے۔
شیفالی کا اچانک انتقال
یاد رہے کہ ماضی کے مقبول گانے "کانٹا لگا" سے مشہور ہونے والی اداکارہ و ڈانسر شیفالی شاہ 2 دن قبل اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی اچانک موت نے ایجنگ پروسیجر کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔