پہلگام کے ہوٹل میں 70 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

سیاحتی تحفظ پر سوالات
پہلگام (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام کے ایک ہوٹل میں 70سال کی خاتون سیاح سے زیادتی نے بھارت میں سیاحتی تحفظ پر سنگین سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملیر جیل سے فرار ہونے والا ملزم پنجاب سے گرفتار
واقعے کی تفصیلات
بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، پہلگام کے ایک ہوٹل میں مہاراشٹر سے آئی 70 سال کی خاتون سیاح کو ہوٹل کے کمرے میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے نے مقبوضہ کشمیر کی سیاحتی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچایا جبکہ بھارت میں خواتین کے تحفظ پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار پرفارمنس، کتنے تمغے جیتے؟
حکومت کی پالیسیوں کا اثر
بی جے پی حکومت کی انتہا پسند پالیسیوں نے بھارت کو خواتین کے لیے دنیا کا سب سے غیرمحفوظ ملک بنا دیا ہے۔ امریکا نے بھی اپنی خواتین شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارت کا سفر تنہا نہ کریں۔
غیرمحفوظ حالات
مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجود نہ صرف کشمیری عوام بلکہ سیاح بھی غیرمحفوظ ہو چکے ہیں۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ وادی میں ہندوتوا حکمت عملی کے تحت جبر و تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔