کسٹمز نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی ضبط کر لی

ویگو گاڑی کی گرفتاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر کی ویگو گاڑی کسٹمز حکام نے پکڑ لی۔
یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام کیا رکھا؟
عدالت میں درخواست
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری نے کسٹمز حکام کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ عدالت نے درخواست پر کسٹمز حکام سے 3 جولائی کو جواب طلب کر لیا، جسٹس شاہد کریم نے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے ریاض کی جانب سے سنیئر مینجر شیخ ارشد کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی
درخواست کی تفصیلات
درخواست میں کسٹم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ امجد فاروق بسمل ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کا صوبائی نائب صدر ہے، کسٹم حکام نے درخواست گزار کا ویگو ڈالہ قبضے میں لے لیا ہے۔
وکیل کا مؤقف
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کسٹم حکام نے بغیر کسی وجہ کے ویگو ڈالہ قبضے میں لیا، عدالت کسٹم حکام کو ویگو ڈالہ واپس کرنے کا حکم دے۔