عمران عباس کی محرم الحرام کے پہلے عشرے میں فلمیں ریلیز نہ کرنے کی اپیل

عمران عباس کی اپیل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماڈل و اداکار عمران عباس نے پروڈیوسرز اور فلم ڈسٹری بیوٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے تقدس کا احترام کرتے ہوئے پہلے عشرے میں فلمیں ریلیز نہ کریں تو بہتر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزن کم کرنے والے انجیکشن کا مردوں پر زیادہ اثر ہوتا ہے یا خواتین پر؟ حیران کن تحقیق سامنے آگئی۔
محرم الحرام کا احترام
ڈان نیوز کے مطابق عمران عباس نے اپنی فیس بک پوسٹ میں فلم پروڈیوسرز سمیت دیگر متعلقہ اداروں اور افراد سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام سمیت ربیع الاول اور رمضان المبارک جیسے مقدس مہینوں کا احترام کرتے ہوئے فلموں کی ریلیز چند دن تک مؤخر کردیا کریں تو اچھا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جدید ٹینک، ڈرون اور بم پروف ایس یو وی: 2024 میں توجہ حاصل کرنے والے پاکستانی ہتھیاروں کے خیالات
ماضی کا حوالہ
اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے ماضی میں کبھی نہیں دیکھا کہ محرم الحرام کی پہلی تاریخ کو پاکستان میں فلمیں ریلیز کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا
دینی اہمیت
انہوں نے لکھا کہ یہ بات شیعہ یا سنی ہونے کی نہیں بلکہ کچھ ایام اور مہینے ہم مسلمانوں کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں، اس لیے ایسے مہینوں اور ایام کا احترام ہم پر لازم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کروڑوں کمانے والے یوٹیوبر معاذ صفدر کو والد نے گھر سے الگ کردیا
ٹیلی وژن کی روایت
عمران عباس نے لکھا کہ انہیں آج بھی یاد ہے جب پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) محرم الحرام کے ابتدائی دنوں میں بغیر موسیقی کے نشریات پیش کرتا تھا، اب تو نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ 9 محرم کے دن بھی رقص و موسیقی پر مبنی پروگرام نشر کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سیکیورٹی فورسز کو 11 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین
چھٹیاں اور تفریح
اداکار نے لکھا کہ محرم الحرام کے آخری دنوں میں لوگ سیر و تفریح کے لیے چھٹیاں منانے ہِل سٹیشنز کا رُخ کرتے ہیں، جہاں وہ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ پکنک مناتے ہیں۔ وہ دن شاید زیادہ دُور نہیں جب ہم اسلامی نئے سال کے آغاز پر محرم الحرام کی پہلی تاریخ کو پارٹیوں سے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں چار لاکھ ملازمتوں کی خوشخبری سنادی گئی
مشترکہ ذمہ داری
انہوں نے کسی کا نام لکھے بغیر سب سے گزارش کی کہ ہم سب رمضان، ربیع الاول اور محرم جیسے مقدس مہینوں کی حرمت کا احترام کریں، ان مہینوں کے بعض دن ہم سب مسلمانوں کے لیے محترم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک شخص نے 20 برس کے دوران خود کو 200 سانپوں سے کیوں ڈسوایا؟
فلم کی ریلیز پر غور
عمران عباس نے لکھا کہ جہاں تک فلم کی بات ہے تو اداکاروں کو موردِ الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا، کیونکہ اُنہوں نے تو اپنا کام کر دیا، جو ان سے متوقع تھا لیکن اگر فلم کی ریلیز کی تاریخ کو تھوڑا سا مؤخر کر دیا جاتا تو کوئی بڑا نقصان نہیں ہوتا۔
ذمہ داری کا احساس
انہوں نے دلیل دی کہ چند دن کی تاخیر فلم کی کامیابی پر اثر انداز نہ ہوتی، یہ ذمے داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوتی ہے کہ وہ حساس ایّام کے تقدس کو ملحوظِ خاطر رکھیں اور فلم کی ریلیز کچھ دن تک موخر کریں۔