صارم برنی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو 4 جولائی تک جواب داخل کرانے کی مہلت

کراچی کی عدالت میں انسانی سمگلنگ کیس
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کی ضلعی عدالت نے انسانی سمگلنگ کیس میں نامزد صارم برنی کی درخواست ضمانت پر وفاقی تحقیاتی ادارے کو 4 جولائی تک جواب داخل کرانے کی مہلت دے دی۔ عدالت نے عندیہ دیا کہ جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں فیصلہ سنادیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سنجے دت نے بالی ووڈ انڈسٹری کا راز فاش کردیا
عدالت کی سماعت کے دوران کی پیش رفت
ڈان نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع شرقی کی عدالت نے دستاویزات میں ردو بدل اور انسانی سمگلنگ کیس کے ملزم صام برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت، ایف آئی اے نے دلائل کے لیے ایک مرتبہ مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے بار بار مہلت طلب کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں جھولے سے گر کر بچی جاں بحق، وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس، کمشنر سے رپورٹ طلب
وکیل کا موقف
درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ ان کا موکل ایک سال سے جیل میں ہے، مقدمہ جان بوجھ کر التوا میں ڈالا جا رہا ہے۔ کبھی پراسیکیوٹر غائب ہوتا ہے تو کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا۔ وکیل نے کہا کہ ہم نے ایک بار بھی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا نہیں کی، تفتیشی افسر نے چالان پیش کرنے میں تاخیری حربے استعمال کیے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹر ریلیشنز کمیشن کو ملک کی جدید عدالت بنایا جائے گا، جسٹس(ر)شوکت عزیز صدیقی
صارم برنی کی گرفتاری
واضح رہے کہ 5 جون 2024 کو سماجی کارکن صارم برنی کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے امریکہ سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا تھا۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ صارم برنی ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔
الزامات اور تحقیقات
ذرائع نے بتایا کہ صارم برنی پر انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات ہیں، کافی عرصے سے صارم برنی کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی، انہیں امریکی حکام کی جانب سے انسانی سمگلنگ کے الزام عائد کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔