محرم الحرام کا مہینہ مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے: صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا راولپنڈی میں اجلاس سے خطاب

ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر پنجاب برائے سی اینڈ ڈبلیو ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت راولپنڈی میں ڈویژنل امن کمیٹی کا بسلسلہ محرم الحرام اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی عامر خٹک، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا، ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ڈی سی جہلم اور چکوال سمیت اعلیٰ ضلعی اور پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژنل امن کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ اراکین نے امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے تجاویز دیں اور سیکیورٹی و انتظامی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کا عرس، 82 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری
بین المسالک احترام
اجلاس میں شریک اراکین نے بین المسالک احترام، فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر پنجاب برائے سی اینڈ ڈبلیو ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس کا مقصد محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کا جائزہ لینا ہے۔ بین المسالک ہم آہنگی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ وزیر اعلیٰ باہمی احترام اور امن و اتحاد کے فروغ کے لیے عملی طور پر اقدامات یقینی بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کابینہ کمیٹی بنائی تاکہ امن و امان کی فضاء کو قائم رکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی
محرم الحرام کی اہمیت
صوبائی وزیر نے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ تمام مسلمانوں کو ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔ ڈویژنل امن کمیٹی اور ضلعی و تحصیل سطح پر قائم امن کمیٹیاں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فعال ہیں۔ اتحاد اور اتفاق وقت کی ضرورت ہے، اور ضابطۂ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے ڈویژنل امن کمیٹی اور انتظامیہ مل کر کام کر رہے ہیں۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا خطاب
چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپندی انتظامیہ نے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ پنجاب میں حکومت اور انتظامیہ کا جس طرح علماء اور مشائخ سے رابطہ ہے، وہ قابل دید ہے۔ ضابطۂ اخلاق ایک پیغام پاکستان کے صورت میں طے ہو چکا ہے، جس پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام انسانوں کے لیے امن، اخوت اور رواداری کی مثال ہیں۔ اہل بیتؓ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ہم سب حسینی ہیں، جس پر ہمیں فخر ہے۔ کارواں امن و اتحاد بین المسلمین وطن عزیز میں بھائی چارے اور امن و امان قائم رکھنے میں تعمیری کردار ادا کررہا ہے۔ تمام مسالک کے علمائے کرام نے امن و امان قائم رکھنے میں ہمیشہ تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے آزاد خود مختار ریاست کے مطالبے پر حکومت پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہیں۔