تھر کے کوئلے کو کراچی پہنچانے کیلئے اسلام کوٹ سے چھور تک ریلوے لائن بچھانے کا فیصلہ
تھر کے کوئلے کی ترسیل کا نیا منصوبہ
تھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھر کے کوئلے کو پورٹ قاسم کراچی تک پہنچانے کے لیے اسلام کوٹ سے چھور اور بن قاسم سٹیشن سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی کی ملاقات
نئے ریلوے لائن کی تفصیلات
ڈان نیوز کے مطابق تھر کے کوئلے کو پورٹ قاسم کراچی پہنچانے کے لیے ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔ اسلام کوٹ سے چھور اور بن قاسم ریلوے سٹیشن سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے پاکستان سمیت 14 ملکوں کیلئے تمام ویزے بند
منصوبے کی عملداری
محکمہ توانائی سندھ اور ریلوے اس مشترکہ منصوبے کو تکمیل تک پہنچائیں گے۔ اس حوالے سے محکمہ توانائی نے وزیراعلیٰ کو سمری ارسال کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں خونخوار تیندوے کا ایک ہی علاقے میں مسلسل دوسرے روز بچے پر حملہ
ریلوے لائن کے طویل راستے
تھرکول فیلڈ اسلام کوٹ سے چھور تک 105 کلومیٹر ریلوے لائن بچھائی جائے گی، جبکہ بن قاسم سٹیشن سے پورٹ قاسم تک 9 کلومیٹر ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فیم سپورٹس کی فتح کے ساتھ ضلع چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے کا اختتام، دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا
مالی تخمینہ اور سرمایہ کاری
بیرون ملک برآمد کے لیے تھر کا کوئلہ پورٹ قاسم پر اتارا جائے گا۔ منصوبے کا مالیاتی تخمینہ 75 ارب روپے ہے، جس کی تکمیل ریلوے اور محکمہ توانائی کی 50 - 50 فیصد سرمایہ کاری سے ہوگی۔
منصوبے کی تکمیل کی مدت
ریلوے ٹریک تک رسائی اور کوئلہ اتارنے کا منافع بھی برابر تقسیم ہوگا۔ یہ ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔








