تھر کے کوئلے کو کراچی پہنچانے کیلئے اسلام کوٹ سے چھور تک ریلوے لائن بچھانے کا فیصلہ

تھر کے کوئلے کی ترسیل کا نیا منصوبہ
تھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھر کے کوئلے کو پورٹ قاسم کراچی تک پہنچانے کے لیے اسلام کوٹ سے چھور اور بن قاسم سٹیشن سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ بھارت کا سوچا سمجھا اقدام، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: اراکین سینیٹ
نئے ریلوے لائن کی تفصیلات
ڈان نیوز کے مطابق تھر کے کوئلے کو پورٹ قاسم کراچی پہنچانے کے لیے ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔ اسلام کوٹ سے چھور اور بن قاسم ریلوے سٹیشن سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان سرفراز احمد نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا
منصوبے کی عملداری
محکمہ توانائی سندھ اور ریلوے اس مشترکہ منصوبے کو تکمیل تک پہنچائیں گے۔ اس حوالے سے محکمہ توانائی نے وزیراعلیٰ کو سمری ارسال کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر نے یورپ سے مذاکرات میں ایران پر شرائط عائد کرنے کا اشارہ دیدیا
ریلوے لائن کے طویل راستے
تھرکول فیلڈ اسلام کوٹ سے چھور تک 105 کلومیٹر ریلوے لائن بچھائی جائے گی، جبکہ بن قاسم سٹیشن سے پورٹ قاسم تک 9 کلومیٹر ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان
مالی تخمینہ اور سرمایہ کاری
بیرون ملک برآمد کے لیے تھر کا کوئلہ پورٹ قاسم پر اتارا جائے گا۔ منصوبے کا مالیاتی تخمینہ 75 ارب روپے ہے، جس کی تکمیل ریلوے اور محکمہ توانائی کی 50 - 50 فیصد سرمایہ کاری سے ہوگی۔
منصوبے کی تکمیل کی مدت
ریلوے ٹریک تک رسائی اور کوئلہ اتارنے کا منافع بھی برابر تقسیم ہوگا۔ یہ ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔