ایرانی ہیکرز نے ٹرمپ کے مشیروں کی ای میلز لیک کرنے کی دھمکی دیدی
ایرانی ہیکرز کی دھمکی
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی ہیکرز نے ٹرمپ کے مشیروں کی ای میلز لیک کرنے کی دھمکی دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: کاروباری حالات وینٹی لیٹر پر ہیں ، حکومت پابندیوں کی بجائے ماحول دوست گاڑیوں کو پروموٹ کرے: کار ڈیلر ایسوی ایشن کا مطالبہ
ڈیٹا کی موجودگی
تفصیلات کے مطابق ایران سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیروں سے متعلق 100 گیگا بائٹس ڈیٹا موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلویز بلال اظہر کیانی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور محمد بن ہادی الحسینی کی ابو ظہبی میں ملاقات
سیکورٹی کی تشویش
’’جنگ‘‘ کے مطابق ہیکر نے اپنا نام رابرٹ ظاہر کرتے ہوئے بین الاقوامی میڈیا کو بتایا کہ میرے پاس ٹرمپ کے حلقے سے متعلق 100 گیگا بائٹس ڈیٹا موجود ہے اور اس ڈیٹا میں سوزی وائلز (چیف آف سٹاف)، لنزے ہیلیگن (ٹرمپ کی وکیل)، راجر اسٹون (مشیر) اور اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز سے متعلق ای میلز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میاں جاوید لطیف اور کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے فیض حمید سے متعلق مزید اہم انکشافات کر دیئے
فروخت کی ممکنہ منصوبہ بندی
وہ اس ڈیٹا کو بیچ سکتے ہیں لیکن اپنے منصوبوں کے بارے میں کوئی واضح تفصیلات نہیں بتائیں اور ای میلز کے مواد کو بھی ظاہر نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ بجٹ میں میک اپ کے سامان کے حوالے سے خواتین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان
قومی سلامتی کا دفاع
امریکی اٹارنی جنرل پام بوندی نے ہیکنگ کو قومی سلامتی کے خلاف ایک سنگین سائبر حملہ قرار دیا ہے۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کویت میں منیٰ الاحمدی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ، متعدد یونٹس میں آگ لگ گئی
ماضی کے حملے
یاد رہے کہ ایران سے منسلک ہیکرز کا یہ گروپ پہلے 2024ء کے امریکی انتخابات کے دوران بھی سرگرم رہا اور اس وقت ان ہیکرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے کچھ اتحادیوں کی ای میلز بھی لیک کی تھیں۔
انفراسٹرکچر کی حفاظت
امریکہ کے سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایران امریکہ میں اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا سکتا ہے۔








