ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، 5 سال پورے کریں گے: بیرسٹر سیف

وزیرِ اعلیٰ کے پی کا دورہ مردان
مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے مردان کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کلاوس شواب مستعفی
ڈسٹرکٹ بار کی تقریب
ڈسٹرکٹ بار کی کابینہ سے حلف لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، 5 سال پورے کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے اسی لیے ملتا ہوں کہ وہ بھی مجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتوں کے کیس پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی
شندور فیسٹول کے دوران ہیلی کاپٹر کا استعمال
ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ شندور فیسٹول کے موقع پر حکومت کا ہیلی کاپٹر ایک مرتبہ استعمال ہوا، فیسٹول کے لیے میں اور صوبائی وزیر کھیل ہیلی کاپٹر میں گئے تھے۔
ذمہ داریوں کے حوالے سے بیان
صوبائی مشیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنید اکبر سے اگر ذمے داری پوری نہیں ہوتی تو کسی اہل کو یہ ذمے داری سونپے۔ جنید اکبر کو مشکل وقت میں صرف رونا دھونا ہی ہے تو قیادت چھوڑ دیں۔