بات انکے ساتھ ہوگی جنکے پاس طاقت ہے، 17 نشستوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیں: علیمہ خان

راولپنڈی میں علیمہ خان اور نورین نیازی کی گفتگو

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور نورین نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے بات صرف ان کے ساتھ ہوگی جن کے پاس طاقت ہے، 17 نشستوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ حکومت مائنس بانی پی ٹی آئی کرنے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت کا خوف بڑھتا جا رہا ہے، اسی لیے ٹرائل اور ملاقاتیں بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جو اعتراضات لگے ہیں میں ان پر آرڈر پاس کروں گا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر ریمارکس

علیمہ خان کی حکومت پر تنقید

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ ایک دو کلومیٹر ہمیں پیدل چلاتے ہیں، مریم نواز شاید اس سے خوش ہوتی ہیں، بات ان سے کرنی چاہیے جن کے پاس اختیار ہو، حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ بھی نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی ایک اور قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

نورین نیازی کی بیان بازی

’’جنگ‘‘ کے مطابق نورین نیازی کا کہنا ہے کہ امریکا نے کس سے بات کی ہے، امریکہ کو بھی پتہ ہے طاقت کس کے پاس ہے، بانی پی ٹی آئی کو تنہا کر کے یہ سوچتے ہیں عوام کے دلوں سے نکالیں گے۔ گنڈاپور نے کہا تھا وہ سارے ایم پی ایز کو یہاں لے کر آئیں گے، ایم پی ایز یہاں آئیں گے تو دنیا کو پتہ چلے گا کیا ہو رہا ہے۔ گنڈاپور نے پہلے پیر پھر کہا منگل کو آئیں گے لیکن ابھی تک نہیں آئے، سوات کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے، جو ہوا اس پر دل بہت خراب ہوا، بیٹی کے ہمراہ پھنسی تھی تو 30 گھنٹوں بعد ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کیا گیا تھا۔

حکومت کا بڑھتا ہوا خوف

نورین نیازی نے کہا کہ حکومت مائنس بانی پی ٹی آئی کرنے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت کا خوف بڑھتا جا رہا ہے، اسی لیے ٹرائل اور ملاقاتیں بند ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جو وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں وہ گھر جائیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...