پنجاب میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا اہم فیصلہ، ایمرجنسی سروسز اور ڈی سیز کو مراسلہ جاری
پنجاب میں فلیش فلڈنگ سے بچاؤ کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ سانحۂ سوات کے پیشِ نظر فلیش فلڈنگ سے بچاؤ کے لیے پنجاب ایمرجنسی سروسز اور ڈی سیز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میوبرادری کی شادی، 50 ہزار لوگوں کو کھانا کھلایا گیا، 5 دن مہندیاں ہوئیں، 10 دن شادی چلی، موبائل، سوٹ اور بہت کچھ لٹایا گیا
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی ہدایت
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں فلیش فلڈنگ کے خطرات موجود ہیں۔ ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت دی گئی ہے۔ مراسلے میں ولنرایبل مقامات پر ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ میں وزیر اعظم کی سرکاری رہائش اور اخراجات 72 کروڑ سے بڑھا کر 86 کروڑ روپے کر دیے گئے
ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کی تیاری
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے۔ مون سون سیزن کے دوران دریاؤں، نہروں، برساتی نالوں اور پکنک پوائنٹس پر نہانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کے احکامات دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیلی ویژن نے دنیا کو گلوبل ویلیج کی شکل دیدی ، معلومات کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے: مریم نواز
عوامی آگاہی کے اقدامات
ولنرایبل مقامات پر سائن بورڈز، مقامی میڈیا اور مساجد کے ذریعے آگاہی مہم چلانے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ رودکوہیوں، دریاؤں کے اطراف اور ہائی رسک پکنک مقامات پر وارننگ کے سائن بورڈ لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔ پنجاب کے دریاؤں میں کشتیوں کی اوورلوڈنگ اور لائف جیکٹس کے بغیر کراسنگ پر مکمل پابندی عائد ہے۔ اوور لوڈنگ کرنے والی مسافر بوٹس کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
حفاظتی اقدامات اور انتظامات
ولنرایبل مقامات پر ریسکیو بوٹس، لائف جیکٹس، ریسکیو روپس اور ضروری ادویات کی پیشگی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ تمام متعلقہ محکمے اور انتظامی افسران مون سون سیزن کے پیش نظر الرٹ رہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ کوتاہی یا غیر ذمہ داری کی گنجائش نہیں۔ ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کو ولنرایبل مقامات پر فوری تعینات کیا جائے۔
محکمہ آبپاشی اور پی ڈی ایم اے کی ہدایات
محکمہ آبپاشی، محکمہ مواصلات اور ریسکیو 1122 کو دریاؤں، نہروں، برساتی نالوں اور رودکوہیوں کے اطراف پکنک پوائنٹس کی نشاندہی کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریاؤں، نہروں، رودکوہیوں اور فلیش فلڈنگ سے بچاؤ کے لیے ولنرایبل مقامات پر پیٹرولنگ کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔








