فہیم اشرف نے بابر اعظم کی کارکردگی خراب ہونے کی وجہ بتا دی

فہیم اشرف کی بابر اعظم کے حوالے سے رائے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سابق کپتان بابر اعظم کی کارکردگی خراب ہونے کی وجہ بتا دی۔ فہیم اشرف نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بابر اعظم کی حالیہ کارکردگی کے بارے میں بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے قومی سلامتی اور وار کورس کے وفد کا دورہ متحدہ عرب امارات
سوشل میڈیا کی تنقید کا اثر
اُنہوں نے بتایا کہ بابر اعظم کو سوشل میڈیا پر ہونے والی مسلسل تنقید کی وجہ سے لگتا ہے کہ اسے اپنے کھیلنے کے انداز کو بدلنے کی ضرورت ہے اور جب اُنہوں نے اپنا انداز بدلنے کی کوشش کی تو چیزیں ان کے حق میں نہیں گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: تیندوے کا بچہ گردے کی بیماری کے باعث چل بسا
کپتانی اور کھیلنے کا انداز
فہیم اشرف نے کہا کہ ہم نے بابر اعظم کی کپتانی میں کوئی بڑا ایونٹ نہیں جیتا لیکن آپ کو کسی کھلاڑی کو اپنا کھیلنے کا انداز تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کرنا چاہیے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ مجھے بابر کی طرح کھیلنے کو کہتے ہیں تو یہ غلط ہے تو اسی طرح اگر آپ بابر کو ایک اوور میں 6 چھکے مارنے کا کہیں تو یہ بھی غلط ہے۔
بابر کا طریقہ اور فین کی توقعات
فہیم اشرف نے کہا کہ اگر آپ بابر کو میچ جیتنے کا کہیں گے تو وہ ایسا صرف اپنے طریقے سے کھیلتے ہوئے کرے گا۔ اُنہوں نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ بابر اعظم کو اپنے کھیل کا انداز بدلنے پر مجبور کرنے کے بجائے ان پر بھروسہ کریں۔