مریم اورنگزیب نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کرنے کی خبروں کی تردید کردی

تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی بار ایسوسی ایشن نے 26 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا
مریم اورنگزیب کا بیان
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ "جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور" کا نام اسی طرح رہے گا اور کسی قسم کی تبدیلی زیر غور نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے مالی سال 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈنگ "جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی" کے نام سے ہی رکھی گئی ہے۔
نئے ہسپتالوں کا قیام
پنجاب کی سینئر وزیر نے مزید کہا کہ امراض قلب اور دیگر بیماریوں کے عالمی معیار کے جدید علاج کے لیے 14 نئے ہسپتال نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں قائم ہوں گے، جس کی ماسٹر پلاننگ تکمیل کے قریب ہے۔ انہوں نے حقائق کی تصدیق کے بعد خبر دینے کی درخواست کی۔