وزیراعظم شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا

عمران خان کے خلاف ہرجانے کا کیس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کیے ہرجانے کا کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے جہاں بانی پی ٹی آئی نے درخواست دائر کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کوئی کام مستقبل میں کرنے کا خیال بھی دل میں نہیں لاتے کیونکہ اس حولے سے ماضی میں خراب کارکردگی کو اپنے لیے جائز قرار دے دیا ہوا ہے.
درخواست کی تفصیلات
بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالتی دائر اختیار کو چیلنج کیا ہے اور استدعا کی ہے کہ ہرجانہ کیس کی کارروائی اپیل پر فیصلے تک معطل کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسمعٰیل خان میں مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
قانونی دائرہ اختیار کے حوالے سے اعتراض
درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ہی ہرجانہ کیس کی سماعت کر سکتی۔ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض کرتے ہوئے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے اعتراض مسترد کیا اور لاہور ہائی کورٹ نے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
سپریم کورٹ میں درخواست کی استدعا
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کے احکامات کالعدم قرار دیے جائیں اور اپیل پر فیصلے تک لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرکے کارروائی سے روکا جائے۔