فیک نیوز پر سخت قانونی کارروائی کا حکم، سپیشل کنٹرول روم قائم، عشرۂ محرم حساس ہے، کوتاہی کی قطعاً گنجائش نہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز

محرم الحرام کے دوران امن کی کوششیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں فیک نیوز کی مانیٹرنگ اور روک تھام کیلئے نیا سسٹم نافذ کیا گیا ہے اور ایک سپیشل کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 20 برسوں سے بجٹ میں تجاویز دیں، اسلام آباد کی رونق کراچی کی وجہ سے ہے، خالد مقبول صدیقی
سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے خلاف کارروائی
وزیراعلیٰ نے محرم کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز نشر کرنے پر سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر متنازع مواد کی تشہیر کرنے والے افراد کی ٹریسنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر کس نے افشا کیا؟ راز معلوم ہو گیا
متنازع سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بلاکنگ
پنجاب میں سپیشل برانچ کی رپورٹ کی بنیاد پر درجنوں متنازع سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کر دیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبے میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ یونٹ بھی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جدہ میں کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے تقریب ،مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان خالد مجید تھے
مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کے لئے خصوصی پورٹل
قابل اعتراض سوشل میڈیا مواد کی مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کیلئے پی آئی ٹی بی کا خصوصی پورٹل فعال کیا گیا ہے۔ سپیشل سیل میں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت پر مشتمل سوشل میڈیا مواد کی 24/7 مانیٹرنگ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی کو عادل بازائی اور الیاس چودھری کے خلاف ریفرنس موصول
سیکیورٹی کے جدید اقدامات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کے لئے کوئیک رسپانس فورس تعینات کرنے کا بھی حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کے باقاعدہ آغاز کا فیصلہ، پہلی تقریب کس شہر میں ہو گی؟ جانیے
خواتین عزاداروں کی سیکیورٹی
مجالس اور جلوسوں میں خواتین عزاداروں کی سیکیورٹی کے لیے خواتین پولیس افسران اور اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا امن اور رواداری کا درس دیتا ہے۔
امن و امان کے لئے عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ موجودہ عالمی حالات کی روشنی میں یہ عشرہ حساس ہے، اور کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔