چیف ایگزیکٹو لیسکو کا عاشورہ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ، عملے کو جلوسوں کے دوران دن رات متحرک رہنے کا حکم

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا اقدام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ نے محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عاشورہ کے مرکزی جلوس کے منتظمین کے ہمراہ نثار حویلی سے کربلا گامے شاہ تک جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود حکام کو ہدایات دیں کہ تمام عملہ مجالس اور جلوسوں کے دوران دن رات متحرک رہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج سونے کی قیمت کیا رہی ؟ جانئے

ویڈیو ملاحظہ کریں

یہ بھی پڑھیں: خط لکھنے والے 6 ججز کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات

عزاداروں کی سہولت

عاشورہ کے مرکزی جلوس کے چیف آرگنائزر آغا شاہ حسین قزلباش کے ہمراہ روٹ کا جائزہ لیتے ہوۓ سی ای او لیسکو کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا قومی اور دینی فریضہ ہے کہ محرم الحرام کے دوران زائرین کو ہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کیا جائے۔ لیسکو کا تمام سٹاف مکمل طور پر الرٹ ہے، اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر محرم الحرام کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ لیسکو نے مرکزی جلوسوں کے دوران کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی کنٹرول رومز قائم کیے ہیں، جبکہ تمام فیلڈ ٹیموں کو الرٹ کرکے اضافی ٹرانسفارمرز اور ٹرالیوں سمیت ضروری سامان مہیا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کا پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل متعارف کرانے کا فیصلہ، منصوبہ بندی شروع

معلومات کی فراہمی

انجینئر محمد رمضان بٹ نے ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کنٹرول روم کے ذریعے بجلی سپلائی کی مانیٹرنگ 24 گھنٹے جاری رکھی جاۓ۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ اگر کسی جگہ بجلی سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر لیسکو ہیلپ لائن پر کال یا ایس ایم ایس کریں۔

سرگرم عملہ

روٹ کے تفصیلی جائزے کے دوران ڈائریکٹر آپریشن اعجاز بھٹی، چیف انجینئر آپریشنز ندیم ملک، ایکسین داتا دربار، ایکسین میکلوڈ روڈ جلوس کے منتظمین نواب آغا مسعود قزلباش، سید ہاشم رضا اور خواجہ محسن عباس بھی چیف ایگزیکٹو لیسکو کے ہمراہ تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...