حکومت سندھ نے یوم عاشور کی مناسبت سے دو روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
حکومت سندھ کا یوم عاشور کے لئے تعطیلات کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت سندھ نے یوم عاشور کی مناسبت سے دو روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں 9 اور دس محرم بتاریخ 5 اور 6 جولائی 2025 کو عام تعطیل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے غزہ کے 77 فیصد علاقے پر قبضہ جما لیا
تعطیلات کی تفصیلات
عام تعطیل کے تحت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، دفاتر بند رہیں گے تاہم جلوس کے حوالے سے جن سرکاری اور انتظامی اداروں کی ڈیوٹیز ہیں وہ معمول کے مطابق کھلیں گے اور لازمی سروس والے ملازمین پرنوٹی فکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں نواز شریف فلائی اوور سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا
یوم عاشور کی تقریبات
واضح رہے کہ پاکستان میں یوم عاشور 6 جولائی کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور وفاق کی جانب سے پہلے ہی ملک بھر میں 9، 10 محرم کی عام تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے۔
سیکورٹی اقدامات
محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلیے تمام صوبوں میں خاص اقدامات بھی کیے جارہے ہیں اور دفعہ 144 کا نفاذ بھی کیا گیا ہے۔ سندھ میں 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی ہوگی۔








