مومن ثاقب کانز لائنز (Cannes Lions) کے عالمی تخلیقی میلے میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی ٹک ٹاک سٹار بن گئے۔

مومن ثاقب کا عالمی سطح پر نام روشن کرنے کا عزم
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستانی سوشل میڈیا سنسیشن اور اداکار مومن ثاقب اب عالمی اسٹیج پر اپنا نام روشن کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2025 میں ٹک ٹاک کریئیٹرز کے وفد کی نمائندگی کے لیے منتخب کیے گئے ہیں، اور یہی چیز انھیں کانز لائنز (Cannes Lions) کے عالمی تخلیقی میلے میں شامل ہونے والا پہلا پاکستانی ٹک ٹاک سٹار بناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیج اداکارہ سے 3 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی ، متاثرہ ہسپتال منتقل
کانز لائنز کا بین الاقوامی میلہ
یہ بین الاقوامی کانفرنس ہر سال فرانس کے شہر کانز میں منعقد ہوتی ہے، جہاں تخلیقی صلاحیتوں، جدت اور ابلاغی حکمت عملیوں کا جشن منایا جاتا ہے۔ مومن کو اس وفد کے ایک رکن کے طور پر اسپیشل ایونٹس، وی آئی پی نیٹ ورکنگ سیشنز، برانڈ انگیجمنٹس، اور پینل ڈسکشنز میں شرکت کا موقع ملے گا۔
تعلیمی کامیابیاں اور سماجی خدمات
مومن ثاقب نے رواں برس ہی کنگز کالج لندن سے گلوبل لیڈرشپ اینڈ پیس بلڈنگ میں ایم ایس سی مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، اور یہ تعلیمی کامیابی انہیں فل سکالرشپ پر ملی۔ حال ہی میں، مومن نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے تحت ملالہ یوسفزئی کے ساتھ مل کر خواتین کی تعلیم، نوجوانوں کی سربراہی، اور پاکستان کے لیے اعلیٰ سطح پر سکالرشپ مواقع کی حمایت کی۔ یہ پروگرام لیڈی مارگریٹ ہال، یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں منعقد ہوا تھا۔