پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب حکومتوں میں شامل ہوسکتی ہے، خواجہ آصف کی ’’سیاسی کیلکولیشن‘‘

خواجہ محمد آصف کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب کی حکومتوں میں شامل ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کی ہاؤسنگ اسکیم میں شیر آگیا، گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک
حکومت میں شمولیت کے امکانات
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت کے امکانات موجود ہیں۔ فی الحال یہ میری سیاسی کیلکولیشن ہے، لیکن اس کا حتمی فیصلہ تو وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری ہی کریں گے۔
شرجیل میمن کی تردید
یاد رہے کہ ’’جیو نیوز‘‘ نے ایک روز پہلے ہی حکومت میں پی پی کی شمولیت کی خبر دی تھی، جس کی پی پی رہنما شرجیل میمن نے تردید کی تھی۔