اويس لغاری نے بجلی کے فی یونٹ قیمت پر ریلیف کے خاتمے کی خبروں کی تردید کردی

وفاقی وزیر توانائی کی وضاحت
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے فی یونٹ قیمت میں دیئے گئے ریلیف کے خاتمے کی خبروں کی تردید کردی۔
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین: 8 سالہ اغوا بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل، لاش کھیت سے برآمد
ریلیف کی موجودگی
’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو میں اویس لغاری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دیا گیا ریلیف اپنی جگہ پر موجود ہے۔ آئی پی پیز سے مذاکرات کے بعد جو ریلیف ملا تھا، وہ بجلی صارفین کو مل رہا ہے۔
ایڈجسٹمنٹ کی تبدیلی
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صرف فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں تبدیلی آتی ہے۔