ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک باہر کا شخص تنگ کر سکتا ہے۔ آپ کوشش کریں کہ اپنے گھر کے معاملات سے اس کو دور رکھیں اور جو فیصلے کئے ہیں ابھی ان پر دوبارہ نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے 63 ہزار کروڑ روپے سے جدید ترین ہتھیار خریدنے کی منظوری دے دی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
سازشی لوگ آجکل کچھ ضرورت سے زیادہ تیزی دکھا رہے ہیں آپ خود کو جس قدر بچا سکتے ہیں بچا لیں اور کوشش کریں کہ چاروں قل پڑھ کر اس کا حصار بنا لیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی درخواست پر ثالثی کی: قطر
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو کسی جانب سے بندش جیسی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے ان دنوں جس کام میں ہاتھ ڈال رہے ہیں اس میں ناکامی ملتی ہے۔ استخارہ کریں اور صدقے سے کام لیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر شملہ معاہدہ ختم ہوتا ہے تو لائن آف کنٹرول کا وجود بھی نہیں رہے گا ، خواجہ آصف
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کیلئے ابھی چند دن مشکل کے ہیں آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں اس پر پوری توجہ رکھیں خاص طور پر وراثت کے امور میں اور اولاد کے حوالے سے خیال ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ ؛قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ابھی آپ کے اپنے معاملات ٹھیک نہیں ہیں آپ جس بھی طرح سے ممکن ہو تو بہ سے کام لیں اور کوشش کریں کہ دل اور جذبات سے کام نہ لیا جائے ورنہ مشکل بڑھ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ پولیس نے ہزاروں ملزمان ایک جگہ جمع کر دیے
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
خود کو کسی بھی ایسے کام میں نہ لائے جس کی وجہ سے آپ بھی پریشان ہوں اور گھر والے بھی۔ آپ کو حالات کے مطابق قدم اٹھانا ہے اور جو قسمت میں ہے وہ چل کر آپ تک آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سرحد عبور کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار کو پاکستان رینجرز نے گرفتار کرلیا
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اب صورتحال تبدیلی کے ساتھ بدلنا شروع ہو گی آپ لاکھ اس کو روکنے کی کوشش کریں کامیاب نہیں ہونگے جو لوگ اس سے فائدہ اٹھا گئے صرف وہی کامیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں واٹس ایپ ہیک کرنے کے واقعات میں اضافہ
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جلد بازی میں کوئی غلط قدم نہ اٹھا لینا۔ آزمائشی صورتحال ہے بلاوجہ مشکل میں آجائیں گے ویسے بھی اب خاموشی سے چلنا بہتر ہے وقت خود راستہ تعین کر دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی کے حکمران شیخ محمد کے پوتے نے برطانیہ میں بڑی کامیابی حاصل کرلی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اللہ نے چاہا تو آپ ایک اچھی خبر سن سکیں گے اور جو کشیدگی کافی دنوں سے چل رہی ہے اب ہو بھی ختم ہو گی البتہ دل کے معاملات کچھ مناسب دکھائی نہیں دے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: مبینہ کرپشن کیس: پرویز الہٰی پر فرد جرم کیلئے 7 جنوری کی تاریخ مقرر
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
قانونی معاملات اور یا انکوائری مقدمات وغیرہ، اللہ نے چاہا تو اس سے نجات ملے گی آپ کی پوزیشن اب دن بدن بہتر ہو رہے ہے ہو سکے تو اس فائدہ اٹھا لیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوئے تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بھگتنی ہوگی:ٹرمپ
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اللہ نے چاہے تو اب آپ کو ایک بڑے کام میں کامیابی کی خبر ملے گی جو لوگ عرصہ درازسے روزگار کے حصول کی وجہ سے پریشان تھے آج ان کا سلسلہ آگے بڑھے گا انشاءاللہ۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ صرف اپنی حیثیت کے مطابق قدم اٹھائیں اور زبان سے وہی بات نکالیں جو آپ پوری کر سکتے ہیں اور اپنوں کے ساتھ اختلافات کو ہوا نہ دیں۔ فی الحال خاموش رہیں تو بہتر ہے۔