اسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر تیار ہوگیا، امریکی صدر کا دعویٰ
ٹرمپ کا اسرائیل سے جنگ بندی کا دعویٰ
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر تیار ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمازون ویب سروسز میں بڑی خرابی، دنیا بھر میں کئی ایپس اور ویب سائٹس بند
جنگ کے خاتمے کی کوششیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 60 روز کے دوران جنگ کے خاتمے کے لیے تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ میرے نمائندوں کی اسرائیلی حکام سے غزہ کی صورتحال پر آج طویل و نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق
حماس کی شمولیت کی امید
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ امید ہے حماس اس معاہدے کو قبول کرے گی، اگر ایسا نہ ہوا تو صورتحال مزید خراب ہوتی چلی جائے گی۔
اگلے اقدامات اور ملاقاتیں
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ غزہ میں اگلے ہفتے تک جنگ بندی تک پہنچ سکتے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو 7 جولائی کو امریکا کا دورہ کریں گے اور مجھ سے ملاقات بھی کریں گے۔








