شیخوپورہ: بل درست کرانے آئی بزرگ خاتون پر گارڑ کا تشدد، گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا

تشدد کا واقعہ
شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخوپورہ میں لیسکو آفس میں سیکیورٹی گارڈ نے بزرگ خاتون پر بدترین تشدد کیا۔ بل درست کرانے آئی خاتون کو گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سانس کے ذریعے ڈیؤڈرنٹ کو زیادہ سے زیادہ برداشت کرنے کی کوشش، 8 سالہ بچی کی ڈیؤڈرنٹ چیلنج کے دوران موت ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
شیخوپورہ میں بجلی کا بل ٹھیک کروانے آئی بزرگ خاتون کو دھکے مار کر دفتر سے باہر پھینک دیا گیا
۔۔
“غریب مکاؤ مہم پورے زور و شور سے جاری”
اور
دعویدار ہیں ملک چلانے کے pic.twitter.com/Flc8jTBwAi— Imran Afzal Raja (@ImranARaja1) July 1, 2025
یہ بھی پڑھیں: ججوں کی سینیارٹی لسٹ دہائیوں میں بنتی ہے،راتوں رات سینیارٹی لسٹ ایگزیکٹو کے ذریعے تبدیل کرنا غاصبانہ عمل ہے،وکیل فیصل صدیقی۔
ایس ای لیسکو کا فوری نوٹس
شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر واقع مین لیسکو آفس میں آئی بزرگ خاتون سے سیکیورٹی گارڈز نے ناروا سلوک روا رکھتے ہوئے گھسیٹ کر گیٹ سے باہر پھینک دیا۔ خاتون بجلی کا بل درست کروانے آئی تھی، جس نے سیکیورٹی گارڈ کی منت سماجت بھی کی مگر اس نے ایک نہ سنی۔
یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کا کمائی کا اہم راستہ بند ہو گیا
خاتون کی حالت
ایک معمر خاتون سے اس کی چھڑی چھین کر باہر پھینکا گیا، اور پھر زمین پر گری خاتون کو بھی گھسیٹ کر گیٹ سے باہر پھینک دیا، جس سے وہ زخمی ہوگئی۔
انکوائری کے احکامات
اس دلخراش واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر ایس ای لیسکو نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لیسکو آفس میں آنے والے سائلین کے ساتھ اس طرح کا ہتک آمیز رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔