میانداد کے چھکے سے عامر خان کی شادی کیسے خراب ہوئی؟ بھارتی سپر اسٹار کا انکشاف

عامر خان کا انکشاف
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور "مسٹر پرفیکشنسٹ" کہلائے جانے والے عامر خان نے اپنی شادی کے دن جاوید میانداد کے چھکے سے جڑی مایوسی کا انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا گرفتار دولہا رشوت دے کر رہا
خوشی اور مایوسی کا ملاپ
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی جوانی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے عامر خان نے انکشاف کیا کہ جاوید میانداد کے تاریخی چھکے نے ان کی شادی کے دن کی خوشی کو مایوسی میں بدل دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے سیکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ، عظمیٰ بخاری
خفیہ شادی کا پتہ نہیں چلا
عامر خان نے بتایا کہ انہوں نے اور رینا دتہ نے 21 سال کی عمر میں خاندان کی مخالفت کے باوجود خفیہ شادی کر لی تھی۔ جب وہ شادی کے بعد گھر واپس آئے تو دونوں کے خاندان پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کرکٹ میچ میں مصروف تھے، اس لیے کسی کو ان کی غیرموجودگی کا اندازہ نہ ہوا۔
How Javed Miandad Ruined Aamir Khan’s wedding ???????? pic.twitter.com/NJs6hWagbn
— Taimoor Zaman (@taimoor_ze) July 1, 2025
یہ بھی پڑھیں: وزارت قانون کی ججز ٹرانفر کیلئے سمری میں تضاد ہے، وکیل منیر اے ملک
میچ کا یادگار لمحہ
یہ وہی مشہور میچ تھا جو 10 اپریل 1986 کو شارجہ میں کھیلا گیا تھا، جس میں جاوید میانداد نے آخری گیند پر چھکا مار کر پاکستان کو فتح دلائی تھی۔ عامر خان نے کہا کہ بھارت کی جیت کے قریب ہونے پر وہ بہت خوش تھے، لیکن جاوید میانداد کے چھکے نے ان کی خوشی کو افسوس میں بدل دیا۔
میانداد کے ساتھ مذاق
انہوں نے بعد میں فلائٹ کے دوران ایک ملاقات میں میانداد سے مذاق میں کہا، 'جاوید بھائی، آپ نے میری شادی کا دن خراب کر دیا تھا۔ اس دن میری شادی تھی اور آپ نے چھکا لگا کر بھارت کو ہرا دیا اور میری شادی کا دن مایوسی میں بدل دیا تھا'۔