سانحہ سوات: خیبر پختونخوا حکومت نے بلآخر ہنگامی صورتحال کیلئے ڈرون حاصل کرلیا

خیبر پختونخوا حکومت کی نئی اقدام
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈرون حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک
دریائے سوات میں افسوس ناک واقعہ
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق دریائے سوات میں 27 جون کو سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری شافیع حسین کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ، دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی تیاری
تاہم خیبر پختونخوا حکومت نے اب صوبے میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈرون حاصل کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوجی ترجمان کو پریس کانفرنس روکنی پڑی
ڈرون استعمال کا مقصد
ڈرون کو سیلابی صورتحال میں مدد کے لیے لائف جیکٹس، رسیاں اور دیگر اشیاء پہنچانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخاب: کیا ٹک ٹاک کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے؟
پی ڈی ایم اے کی مشق
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کو ڈرون کی مشق بھی دکھائی گئی۔
حالیہ حادثے کی تفصیلات
واضح رہے کہ 27 جون کو دریائے سوات میں پانی کا بہاؤ اچانک تیز ہونے سے 18 افراد ڈوب گئے جن میں سے 4 کو ریسکیو کرلیا گیا تھا۔