کراچی: مویشی بیوپاریوں سے ایک کروڑ روپے لوٹنے میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان گرفتار
پولیس کے اہلکاروں کی مویشی بیوپاریوں سے لوٹنے کی کارروائی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مویشی بیوپاریوں سے تقریباً ایک کروڑ روپے لوٹنے میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عامر کیانی صاحب! کورٹ سے چلے جائیں، آپ اشتہاری ہیں، اگر آپ نے اونچا بولا اور پولیس نے سن لیا تو گرفتار ہوں گے، جج طاہر عباس سپرا
واردات کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملزمان نے 30 اپریل کو سپر ہائی وے پر گاڑی میں سوار 20 بیوپاریوں کو لوٹا تھا۔ بیوپاری مویشیوں کی خریداری کے لیے میرپور خاص جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں کامیابی پر انڈیپنڈنٹ گروپ کو مبارکباد
گرفتاری اور تفتیش
ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے مویشی بیوپاریوں سے تقریباً ایک کروڑ روپے لوٹے تھے۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے واردات میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
مفرور ملزمان کی موجودگی
ذرائع کے مطابق، واردات میں مزید 5 ملزمان ملوث ہیں جو اب بھی مفرور ہیں۔








