سندھ میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اساتذہ بھرتی کا مرحلہ مکمل

سندھ میں اساتذہ بھرتی کا بڑا مرحلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اساتذہ بھرتی کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت میں ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع، تفصیلات طلب کرلی گئیں
ہزاروں اساتذہ کی بھرتی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم نے بتایا کہ 93 ہزار سے زائد پرائمری اور جونیئر ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کی بھرتیاں کی گئیں جو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اساتذہ بھرتی کا مرحلہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: موت زندگی کی سب سے بڑی حقیقت ہے: ڈاکٹر حسین قادری کا دعائیہ تقریب سے خطاب
کامیاب امیدواروں کی تعداد
محکمہ تعلیم نے بتایا کہ صوبے میں تھرڈ پارٹی کے تحت ٹیسٹ میں کامیاب 65 ہزار 147 پرائمری اساتذہ کی بھرتی کی گئی۔
وزیر تعلیم کی تصدیق
اس حوالے سے وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہاکہ اس مرحلے میں 31 ہزار 75 خواتین اساتذہ بھی بھرتی ہوئیں، اساتذہ کی بھرتیوں کے بعد 5 ہزار کے قریب سکول کو فعال بنانے میں مدد ملی ہے۔