ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی: امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ
ایرانی بارودی سرنگوں کی تیاری
و ا شنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران نے گزشتہ ماہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: 100 سال کے بہترین بولر مگر بدقسمت آسٹریلیائی کرکٹر
بارودی سرنگوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں نصب نہیں کیں، بلکہ انہوں نے گزشتہ ماہ خلیج فارس میں بحری جہازوں پر بارودی سرنگیں لوڈ کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے اہم ترمیمی بلز، سول اعزازات، سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری دے دی
انٹیلی جنس رپورٹ
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ایران نے بعد میں بارودی سرنگیں جہازوں سے آف لوڈ کی یا نہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے سیٹلائٹ اور خفیہ ذرائع سے معلومات حاصل کیں۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں
دوسری جانب خلیجی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 10 فیصد کم ہوئی ہیں۔ آبنائے ہرمز سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران سے یومیہ تقریباً 21 ملین بیرل تیل دیگر ممالک کو پہنچایا جاتا ہے۔








