اداکارہ زارا ترین کے یک طرفہ محبت اور طلاق سے متعلق اہم انکشافات

زارا ترین کے انکشافات

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز کی اداکارہ زارا ترین نے ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں جو سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہتک عزت کیس، برطانوی عدالت نے عادل راجہ پر مزید جرمانہ عائد کر دیا

یک طرفہ محبت کے تجربات

زارا نے بتایا کہ انہیں زندگی میں دو مرتبہ یک طرفہ محبت ہوئی، جو ان کے لیے نہایت تکلیف دہ تجربات تھے جس نے بےحد مایوس کیا۔ زارا کے مطابق پہلی بار دل ٹوٹنے پر انسان مایوس ہو جاتا ہے، جبکہ دوسری بار ایسا ہو تو غصہ خود پر آتا ہے کہ دوبارہ موقع کیوں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان جماعت کے رہنماؤں سے ناراض: ‘اگر آپ قیادت نہیں کر سکتے تھے تو لوگوں کو باہر نکلنے کا کیوں کہا؟’

شادی اور علیحدگی

زارا ترین 2021 میں پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور شادی کے بعد امریکہ منتقل ہو گئی تھیں۔ تاہم ڈیڑھ سال بعد ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں منظر عام پر آئیں جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

ذاتی زندگی کا احترام

اگرچہ دونوں نے اس بارے میں باضابطہ بیان نہیں دیا، تاہم زارا نے بعد میں سوشل میڈیا پر اپنی طلاق سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اس عمل کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ازدواجی تعلق ختم ہونا آسان نہیں ہوتا اور پردے کے پیچھے بہت سی مشکلات اور جدوجہد چھپی ہوتی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ ان کی ذاتی زندگی کا احترام کیا جائے کیونکہ وہ آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...