وزیراعظم کی نادہندگان سمیت تمام صنعتوں کی پیداوار ڈیجیٹائز کرکے ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت
وزیراعظم کی ہدایات: نادہندگان اور صنعتوں کی ڈیجیٹائزیشن
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے نادہندگان سمیت تمام صنعتوں کی پیداوار ڈیجیٹائز کرکے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایات دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بچے پاکستان نہیں آ سکتے تو انہیں کہیں کہ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کرنے کے لیے آجائیں: سید مزمل شاہ
ہفتہ وار جائزہ اجلاس
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔ اس اجلاس میں وزیراعظم نے سال 2024-25 میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافے پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ کی گرفتاری سے متعلق محکمہ وائلد لائف کی بڑی نااہلی بھی سامنے آگئی
مالی سال 2024-2025 کی کامیابیاں
اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024-2025 میں اصلاحات اور ٹیکس قوانین کے نفاذ کے ذریعے گزشتہ سال کی نسبت کل 865 ارب روپے کی زائد محصولات وصول کی گئیں جو کہ 8 گنا کا تاریخ ساز اضافہ ہے۔ مالی سال 2024-25 میں ٹیکس کا مجموعی پیداوار سے تناسب (Federal Revenue to GDP Ratio) 11.3 فیصد رہا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.5 فیصد زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2019 میں بالاکوٹ حملے کے بعد پاکستانی فوج نے جن ٹارگٹس کو نشانہ بنایا ان میں سے ایک کے قریب کونسی بھارتی اہم شخصیت موجود تھی؟ بڑا انکشاف ہوگیا
معاشی اہداف کی نگرانی
وزیراعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل کرنے میں عزم و احتیاط کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی اداراجاتی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ملتان سلطانز کے پیسے بڑھائے تو میں۔۔’ علی ترین نے پی سی بی کو واضح پیغام پہنچا دیا
ایف بی آر کی ذمہ داریاں
شہباز شریف نے ایف بی آر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ عزت و تکریم کے ساتھ پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کے لیے تمام سرکاری ادارے ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
یہ بھی پڑھیں: 70 سال سے جس ستون کے سہارے مملکت قائم دائم ہے، مجھے اس ستون کی مضبوطی چاہیے: حفیظ اللہ نیازی
ڈیجیٹل پروڈکشن سسٹم کی ہدایات
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹریک اینڈ ٹریس ڈیجیٹل پروڈکشن سسٹم کو اشیا کے پیداواری اور ترسیل کے مراحل میں شامل کیا جائے تاکہ تمام پیداوار کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: جب دلیپ کمار پر پاکستان کے لئے جاسوسی کا الزام لگا اور نشانِ امتیاز ملنے سے ہنگامہ برپا ہوا
ریٹیل کے شعبے میں توسیع
شہباز شریف نے ریٹیل کے شعبے میں ایف بی آر کے پوئنٹ آف سیل (Point of Sale - POS) سسٹم کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کینسر کا خوراک سے علاج کا دعویٰ، سدھو اور اہلیہ کو اربوں روپے کا لیگل نوٹس
اجلاس کی تصویریں
اجلاس میں وزیراعظم کو ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے اقدامات کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری برادری اور ٹیکس دہندگان کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایف بی آر تمام دروازے کھلے رکھے۔
سیکٹر کی پیشرفت
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹریک اینڈ ٹریس ڈیجیٹل پروڈکشن سسٹم کو اب تک، چینی، تمباکو اور فرٹیلائزر میں مکمل طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر و اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔








