ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز 10 جولائی سے بند کرنے کا فیصلہ

یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کی اطلاع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی سٹورز 10 جولائی سے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمارت تلے دبے ایک شخص کا اپنے عزیز و اقارب، ریسکیو حکام کو ٹیلی فون، مدد کی درخواست
ملازمین کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلٹی سٹورز کے پانچ ہزار سے زائد ملازمین کو سرپلس پول میں شامل کر دیا گیا ہے۔ ملازمین کو رضاکارانہ سیپریشن سکیم آفر کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ا بو سمبل کے مجسموں اور مندروں کو 300 کلومیٹر دور لے جا کر نئی جگہ پر نصب کرنا تھا، یہ کام مالیاتی اور تکنیکی وجوہات کی بناء پر مصریوں کیلئے ناممکن تھا.
اجلاس کی تفصیلات
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی کی زیر صدارت اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اعلامیے کے مطابق آج سے ملک بھر کے تمام فعال یوٹیلیٹی سٹورز کا آپریشن بند کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
سامان کی منتقلی
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سٹورز پر موجود تمام سامان کو مرحلہ وار ویئر ہاؤسز میں منتقل کیا جائے گا، جہاں متعلقہ حکام کی نگرانی میں سامان واپس یا نیلام کیا جائے گا۔