خواجہ سلمان رفیق کا محکمہ داخلہ کے سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ، بریفنگ میں شرکت

وزیر صحت کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ انہوں نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے صوبہ بھر میں موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: زیادہ تیل اور گیس خریدیں ورنہ… ڈونلڈ ٹرمپ کی یورپی یونین کو دھمکی
سیکرٹری داخلہ کی بریفنگ
سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ سائیبر پٹرولنگ سیل 24/7 فرقہ واریت اور اشتعال انگیزی میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لے رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کے اکاؤنٹ بلاک اور گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ پنجاب میں 37087 مجالس اور 9825 جلوسوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس بار اسلام آباد میں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی شخص کو واپس نہیں جانے دیں گے: وزیر داخلہ
جیو ٹیگنگ اور کیمروں کی نگرانی
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب بھر کی مجالس اور جلوسوں کی میپ پر جیو ٹیگنگ کی گئی ہے، تمام مقامات کو جدید کیمروں سے سینٹرل کنٹرول روم میں مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں 1421 مقررین و ذاکرین کی ضلع بندی اور 809 کی زباں بندی کے احکامات جاری ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان: سسرالیوں نے حاملہ بہو کا گلا کاٹ دیا
پرامن عاشورہ کی تیاری
اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب بھر کا دورہ کیا، اللہ کے فضل اور بہترین انتظامات کے ساتھ پرامن عاشورہ گزار رہے ہیں۔ پنجاب کابینہ کے وزراء تمام اضلاع میں جاکر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شرانگیزی میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے، محکمہ داخلہ کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
حکام کی موجودگی
سپیشل سیکرٹری داخلہ پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔